چنئی، 19 مارچ (یو این آئی) نیشنل ایرونا ٹکس اینڈ اسپیس ایڈ منسٹریشن (ناسا) کے اسپیس ایکس کریو - 9 ( بشمول ہند نژاد خاتون خلا باز سنیتا ولیمس اور تین دیگر ) نے بین الا قوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ایجنسی کانواں کمرشیل کر یورو ٹیشن مشن مکمل کیا اور بدھ کے روز 0327 بجے امریکی خلیج میں فلوریڈا کے ٹلہاسی ساحل پر اسپیس
ایکس ڈریگن خلائی جہاز میں بحفاظت اتر آئے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر شائع پریس ریلیز میں کہا کہ اس کے خلا باز نک ہیگ، سنیتا ولیمس اور بوچ ولمور اور روسکموس کے خلا بازا الیگزینڈر گور بونوف مشرقی زون کے وقت کے مطابق شام 5:57 بجے زمین پر واپس آئے۔
اسپیس ایکس کے ریکوری جہازوں پر سوار ٹیموں نے خلائی جہاز اور اس کے عملہ کو بازیافت کیا۔