نئی دہلی ،یکم اکتوبر (ایجنسی) بحریہ کا ایک سی ایچ 442 چیتك ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں رجالي بحریہ اسٹیشن پر پیر کو گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش
قسمتی سے حادثہ میں پائلٹ محفوظ بچ گیا۔ بحریہ کے ترجمان کے مطابق حادثہ صبح اس وقت ہوا جب ہیلی کاپٹر باقاعدہ پرواز پر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں پائلٹ محفوظ ہے۔ حادثہ کیسے ہوا یہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔