نئی دہلی،6 دسمبر (یو این آئی) بابری مسجد کی برسی کے موقع پرآل انڈیاتنظیم علماء حق کے صدر مولانامحمد اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ آزاد ہندوستان میں حکومتی اہل کاروں اور حکومتی کارندوں کی موجودگی میں رو نما ہونے والے بابری مسجد کی شہادت کے اس المناک سانحہ کو ہندستانی مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
یہ بات انہوں نے بابری مسجدانہدام سانحہ کی برسی کے موقع پر آل انڈیا تنظیم علماء حق کے صدر دفتر میں آج
منعقدہ علامتی احتجاج کے موقع پر کہا۔
تنظیم کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انھوں نے کہا کہ جب ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمان صبر و ضبط کے ساتھ ۶/دسمبر کو یوم سیاہ منانے کی فکر کررہے ہیں، جو ایک جمہوری ملک میں اپنے جائز حقوق کی مطالبہ کے لیے بجا اور جائز ہے، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی نے حال ہی میں جو بیان دیا ہے، وہ نہ صرف یہ کہ قانون و انتظام کے منہ پرزوردار طمانچہ اور مسلمانوں کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔