the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان تعطل پر تبصرہ کیے بغیر ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستانی جمہوریت طاقتور ہے اور پارلیمانی نظام پر مبنی ہے، جس میں پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر شمار کیا جاتا ہے۔
مسٹر رام ناتھ کووند نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کے معماروں نے عوام کے ضمیر پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور 'ہم ہندوستان کے لوگ' اپنے ملک کو ایک طاقتور جمہوریت بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "پچہتر سال پہلے جب ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی، تب بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ ہندوستان میں جمہوریت



کامیاب نہیں ہوگی۔ ایسے لوگ شاید اس حقیقت سے بے خبر تھے کہ قدیم زمانے میں جمہوریت کی جڑیں ہندوستان کی اس سرزمین میں پنپ چکی تھیں۔ اور جدید دور میں بھی ہندوستان بلا امتیاز تمام بالغ افراد رائے دہی حق کا دینے میں متعدد مغربی ممالک سے آگے رہا ہے"۔
مسٹر کووند نے کہا کہ "جب ہم اپنی جمہوریت کے گزشتہ 75 برسوں کے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ترقی کی راہ پر ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ مہاتما گاندھی جی نے ہمیں سکھایا کہ غلط سمت میں تیز قدم اٹھانے سے بہتر ہے کہ صحیح سمت میں سست مگر ٹھوس قدم اٹھائیں۔ عالمی برادری متنوع روایات سے مالا مال ہندوستان کی سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کی شاندار کامیابی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.