the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 4 جنوری (یو این آئی) نئے سال کے موقع پر ہندوستانی فوجیوں کو تحفہ دیکر نمائشی جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرنے کے بعد وادی گلوان میں چینی پرچم لہرائے جانے کا پروپیگنڈا کرنے والے چین کو ہندوستانی فوجیوں نے وادی گلوان میں ترنگا لہراکر کرارا جواب دیا ہے دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے سال 2020 میں مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہونے والے پرتشدد جھڑپ کے بجائے ترنگا لہرا کر اپنے پرعزم ارادوں کے بارے میں واضح پیغام دیا ہے۔ چین کی سرکاری میڈیا نے نئے سال کے بعد ایک ویڈیو جاری کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے



فوجیوں نے وادی گلوان میں چینی پرچم لہرایا ہے۔ جواب میں جاری کی گئی ان تصاویر میں ہندوستانی فوج کے اہلکار وادی گلوان میں ترنگا لہراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
چین کی جانب سے وادی گلوان کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ہندوستان کی اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
دفاعی ذرائع نے چین کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے یہ ویڈیو پروپیگنڈے کے تحت جاری کی ہے اور یہ ویڈیو گلوان ویلی کے بجائے چین کی سرحد کے اندر کسی اور علاقے کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.