: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/19مارچ(ایجنسی) وہاٹس ایپ یوزرس کیلئے ایک بری خبر ہے۔ہندستانی آرمی نے وہاٹس ایپ کو لیکر ایک الرٹ جاری کیا ہے۔انڈین آرمی کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ کے ذریعے ہندستانیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایڈشنل ڈائروکٹریٹ آف پبلک انٹر فیس کا کہنا ہیکہ چین کے ہیکرس ڈجیٹل ورلڈ میں داخل ہو رہے ہیں۔ہیکنگ زوروں پر ہے۔اپنے میڈیا کو ہمیشہ چیک کرتے رہیں۔آرمی نے وہاٹس ایپ یوزرس کو الرٹ رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہاکہ (+86سے
شروع ہونے والا کوئی بھی نمبر اگر کسی گروپ کو جوائن کرنے کی اجازت طلب کرتا ہے تو اسے لیکر الرٹ رہیں۔
اسے لیکر ہندستانی آرمی نے اتوار کو ویک ویڈیو ریلیز کیا ہے۔اس وڈیو میں کہاگیا ہیکہ چین کے ہیکرز وہاٹس ایپ کےذریعے ہندستانی یوزرس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ویڈیو میں وہاٹس ایپ کو احتیاط سے استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔بتادیں کہ اس سے پہلے ہندستانی آرمی نے ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول)پر تعینات فوجیوں کو وہاٹس ایپ جیسے ایپلیکیشن کا استعمال کرنے کو لیکر انتباہ جاری کیا تھا۔