دوحہ، 31 اگست (یو این آئی) قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل نے منگل کو یہاں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استانک زئی سے ملاقات کی اور افغانستان کی سرزمین کو ہندوستان مخالف سرگرمیوں اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ مسٹر متل اور استانک زئی نے طالبان
کی درخواست پر ملاقات کی۔
طالبان کے نمائندے استانک زئی نے متل کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو مثبت طریقے سے حل کیا جائے گا۔
اس میٹنگ کے دوران مسٹر متل نے افغانستان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے تحفظ، ان کی محفوظ واپسی اور افغان شہریوں ، خاص طور پر اقلیتوں ، جو کہ ہندوستان آنے کے خواہشمند ہیں ان مسائل کو انہوں نے خصوصی طور سے اٹھایا۔