نئی دہلی، 2 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف ) کا ایک سی-17 گلوب ماسٹر طیارہ بدھ کی صبح انسانی امداد لے کر یوکرین کے لئے روانہ ہوا، جس میں ادویات اور طبی آلات شامل ہیں آئی اے ایف کا طیارہ جو یوکرین کے لیے روانہ ہوا وہ وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بھی نکالے گا امدادی
سامان میں دو ٹن ادویات اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ماسک، سرجیکل دستانے، گرم کپڑے، خیمے، پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، سلیپنگ میٹ اور سولر لیمپ شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان یہ امداد یوکرین کی درخواست کے بعد بھیج رہا ہے۔ یہ فضائیہ کا پہلا سی-17 طیارہ ہے، جس سے امدادی سامان یوکرین بھیجا جا رہا ہے۔