the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

اٹاوہ: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست سے ملک کا ہر کرکٹ شائق مایوس نظر آرہا ہے۔ وہیں دوسری طرف کرکٹ کے میدان میں شکست کی بحث سیاسی میدان میں بھی تیز ہوگئی ہے۔ منگل کو سماج وادی پارٹی کے صدر اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں سیاسی تجزیہ کیا۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی شکست کی وجہ بتائی ہے۔ ان کی بات سن کر سب حیران ہیں۔

 اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر گجرات میں ہونے والا میچ (ورلڈ کپ 2023 کا فائنل) لکھنؤ میں ہوتا تو انہیں (ٹیم انڈیا) کو بہت سے لوگوں کا آشیرواد



حاصل ہوتا۔

اکھلیش نے مزید کہا کہ اگر یہ میچ یہاں (لکھنؤ) میں ہوتا تو ٹیم انڈیا کو بھگوان وشنو اور اٹل بہاری واجپائی کا آشیرواد حاصل ہوتا اور ہندوستان جیت جاتا۔ اب سننے میں آرہا ہے کہ وہاں کی پچ میں کچھ خرابی تھی۔ لوگوں نے جو تیاریاں کی تھیں وہ بھی ادھوری رہ گئیں۔ اکھلیش نے یہ بھی دلیل دی کہ لکھنؤ کے اسٹیڈیم کا نام پہلے ایکنا تھا۔ یہ بھگوان وشنو کا نام ہے۔ اب بی جے پی والوں نے اٹل بہاری واجپائی کے نام پر کیا ہے۔ اگر یہ میچ لکھنؤ میں ہوتا تو ہمیں بھگوان کے ساتھ ساتھ اٹل بہاری واجپائی کا آشیروادملتا اور ہندوستان جیت جاتا۔ اکھلیش منگل کو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے اٹاوہ آئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.