the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

بارہ بنکی ۔ 23 جنوری :- بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی چوکیوں پرپاکستان کی تازہ شلباری کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ بدترین حالات میں بھی ملک کا سرجھکنے نہیں دیں گے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ’’حالات کتنے بھی ناگوار کیوں نہ ہوں ۔ ہم بھارت کا سر کسی بھی صورت میں جُھکنے نہیں دیں گے ‘‘۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے تین روزہ دورہ اُترپردیش کے آخری دن یہاں جلسہ عام سے خطاب میں یہ ریمارک کیا ۔ تاہم انھوں نے پاکستان کانام نہیں لیا۔جموں و کشمیر میں سرحدی علاقوں میں حالیہ عرصہ میں دونوں طرف سے فائربندی کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ’’بھارت اب کمزور دیش نہیں رہ گیا ہے ۔عالمی برادری کی بھارتی کے تئیں سوچ بدل چکی ہے ‘‘ ۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو ایک مبہم پیغام دیتے ہوئے گزشتہ روز لکھنو میں کہا تھا کہ ہندوستان نے دکھادیا ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کو نہ صرف اپنی سرزمین پر بلکہ اگر ضرورت پڑے تو اُن کے بیرونی علاقوں پر بھی حملہ کا نشانہ بناسکتا ہے ۔ ان کے ریمارکس سے ایک ماہ قبل پانچ فوجی کمانڈوز کے ایک گروپ نے جموں اور



کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کٹرول کو عبور کیا تھا اور تین پاکستانی سپاہیوں کو ہلاک کرتے ہوئے ایک پاکستانی چوکی کو اُڑادیا تھا ۔ ضلع راجوڑی کے کیسری سیکٹر میں پاکستانی ٹیم کے حملے میں چار ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان نے فوری طورپر یہ جرأتمندانہ انتقامی کارروائی کی تھی۔ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہاکہ ’’دنیا میں ہندوستان کا ایک طاقتور ملک جیسا امیج ہے ۔ دنیا کو ہم یہ طاقتور پیغام دے چکے ہیں کہ اپنے ددشمنوں پر ہم نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ حود اُن کے علاقوں میں بھی حملے کرسکتے ہیں۔ ہندوستان نے یہ طاقت پیدا کی ہے ‘‘ ۔ اس ضمن میں انھوں نے آج مزید کہا کہ ہندوستان نے عالمی برداری کو ایک طاقتور پیغام دیا ہے کہ ملک کے ساتھ کوئی بھی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔ جنگ بندی کی تازہ ترین خلاف ورزی میں پاکستانی فوج نے جموں کے ضلع راجوڑی میں کل رات پھر فائرنگ اور شلباری کی جس کے نتیجہ میں جمعرات سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہونچ گئی ۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تقریباً 60افراد زخمی ہوئے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ نے جو حلقہ لوک سبھا لکھنو کی نمائندگی کرتے ہیں جہاں زیرتعمیر آؤٹر رنگ روڈ کاآج معائنہ کیا۔ یہ رنگ روڈ ریاستی دارالحکومت کو بارہ بنکی سے مربوط کریگی ۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.