نئی دہلی/29جون(ایجنسی) مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں ہندوستانیوں کے ذریعہ جمع کرائے گئے کالے دھن کے تمام اعدادو شمار اگلے سال تک ملیں گے۔ مسٹر گویل کا یہ بیان اایسے وقت میں آیا ہے جب سوئٹزرلینڈ نے کل ایک رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق سال2017میں ہندوستانیوں کے ذریعہ اس کے یہاں جمع کی گئی رقم پچاس فیصد سے زیادہ بڑھ کر سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ
ہوگئی ہے۔
مسٹر گوئل نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حکومت کے پاس تمام معلومات ہیں اور اگر کوئی بھی شخص قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس وقت کسی بھی شخص کے پاس ملک سے باہر روپے جمع کرانے کی ہمت نہیں ہے او ریہ حکومت کی سخت محنت سے ممکن ہوسکا ہے۔