تل ابیب 5 جولائی :- وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل باہمی امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ خطرات کا مناسب طریقے سے جواب دینے کے لئے ایک ’مضبوط حفاظتی شراکت‘ بنانے کے لئے کام کریں گے۔
مسٹر مودی نے کل دیر رات وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی بیوی کے ساتھ رات کا کھانے سے پہلے کہا، ’’میں ’مضبوط سیکورٹی
شراکت‘ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک واضح ایجنڈا بنانے کے لئے کام کروں گا‘‘۔
مسٹر مودی نے یہاں ان کاگرم جوشی سے استقبال کے لئے شکریہ ادا کیا اور کہا، ’’ترقی کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمیں تعلیمی، سائنسی، تحقیق اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے‘‘۔