نیپئی تا، 6 ستمبر (ایجنسی)ہندوستان نے میانمار کے راخین صوبہ میں روہنگیا کمیونٹی کے انتہا پسند لوگوں کے تشدد اور سکیورٹی فورس کی جوابی کارروائی جان و مال کے نقصان پر میانمار حکومت کے خدشات کو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ سلامتی کے تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے پر زور دیا۔
start;"="">وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں میانمار کے اپنے ہم منصب اور ریاستی کونسلر آنگ سان سوکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں اس جذبے کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اور میانمار باہمی مفاد کے لئے مضبوط اور قریبی شراکت داری بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔