: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان-سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی آج یہاں پہلی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اپنے گہرے باہمی تعاون میں اقتصادی تعاون، توانائی کی ترقی اور ڈیجیٹل رابطے کی نئی اور جدید جہتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا وزیر اعظم
نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنے پریس بیان میں کہاکہ "ہندوستان اور سعودی عرب کی دوستی علاقائی اور عالمی استحکام، خوشحالی اور انسانی بہبود کے لیے اہم ہے۔