ذرائع:
جدہ:مرکزی وزیربہبودخواتین واطفال اور اقلیتی امور اسمرتی ایرانی اورمرزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن سعودی دارالحکومت جدہ میں ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے حج اور عمرہ امور کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے ساتھ دو طرفہ حج معاہدے 2024 پر دستخط کئے۔
ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان عازمین حج کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جاریہ سال ہندوستان سے 1 لاکھ 75 ہزار 25 عازمین حج کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔
حج 2024 کے لئے ہندوستان سے 1,75,000 عازمین کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے
1,40,020 نشستیں حج کمیٹی کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ حج گروپ آپریٹرز کے لئے 35,005 سیٹیں جاری کی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی حکومت ہند نے ایک ڈیجیٹل پہل بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے ہندوستانی عازمین حج تمام ضروری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ سعودی عرب نے اس کے لئے مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حج 8 سے 12 ذی الحجہ تک ہوتا ہے جو اسلامی کیلنڈر کا 12 واں مہینہ ہے۔ جس دن حج مکمل ہوتا ہے، عیدالاضحیٰ یعنی بقرعید منائی جاتی ہے۔ حج کے علاوہ مسلمانوں میں ایک اور مقدس سفر بھی ہے جسے عمرہ کہتے ہیں۔ تاہم عمرہ سال کے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے جبکہ حج صرف بقرعید کو ہوتا ہے۔