نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے خوش ہیں ساتھ ہی وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے شراکتداروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہےمسٹر مودی نے امریکی صدر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’صدر بائیڈن کی دعوت پر جمہوریت کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے
خوش ہوں ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پرہندوستان کثیر جہتی فارموں سمیت عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔
جمعرات کو کانفرنس کے پہلے سیش میں شرکت کے لیے کئی سرکردہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اس کی میزبانی کر رہے ہیں ۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں 12 اہم ممالک شرکت کر رہے ہیں۔