: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کیواڑیا (گجرات)، 31 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان ایک ملک، ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جو ایک "سیکولر سول کوڈ" ہے کیواڑیا، گجرات میں 'قومی اتحاد کے دن' کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ "آج ہندوستان ایک قوم، ایک سول کوڈ یعنی
سیکولر سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے اس تقریب میں وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہاکہ "ہم اب ایک ملک، ایک انتخاب کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ہندوستان کی جمہوریت کو مضبوط کرے گا، جس سے ہندوستان کے وسائل کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے اور ملک کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔