حیدرآباد/10جولائی(ایجنسی) نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو سخت مقابلے میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل ہوگئی- اس نے دو دن تک چلے اس مقابلے کو 18 رن سے جیتا- اسکے ساتھ ہی ہندوستان کا ورلڈ کپ سے سفر ختم ہوگیا- ہندوستان نے اس ورلڈ کپ کے لیگ راؤنڈ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہوئی تھی- لیکن سیمی فائنل میں وہ اپنی جیت کا سلسلہ برقرار نہیں رکھ سکی- ہندوستان لگاتار دوسرے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں ہاری ہے- اور نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسری بار ورلڈ
کپ کے فائنل میں داخل ہوئی ہے-
نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے اس پہلے سیمی فائنل میں 8 وکٹ پر 239 رن کا اسکور بنایا- ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں نے اس اسکور کے جواب میں بری طرح شروعات کی- ہندوستان کے پہلے تین بلے باز روہت شرما، راہل اور ویراٹ صرف ایک-ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے- دنیش کارتیک بھی صرف چھ رن بناسکے- بعد میں رویندر جڈیجہ ، ایم ایس دھونی ، پنت، اور ہاردیک نے ضرور کوشش کی لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے- ہندوستانی ٹیم ان سب کی کوششوں کے باوجود 49.3 اوور میں 221 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی-