the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 19 نومبر ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی شرح نمو میں ہندوستان ایشیاء میں سب سے پیچھے ہے اور کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے آگے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا- ’’مودی حکومت کا رپورٹ کارڈ : کورونا سے ہونے والی اموات کی شرح کے معاملہ میں سب سے آگے،جی ڈی پی شرح میں سب سے پیچھے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ 2020 کی شرح نمو میں ایشیا کے 14 ممالک میں ہندوستان منفی 10.3 فیصد کی کمترین سطح پر ہے ، جبکہ



بنگلہ دیش میں یہ شرح 3.8 ، میانمارمیں دو، چین میں 1.9 اور ویتنام میں 1.6 فیصد ہے۔ اسی طرح فلپائن ، تھائی لینڈ ، نیپال ، سری لنکا اور پاکستان جیسے ممالک بھی اقتصادی شرح نمو میں ہندوستان سے آگے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں ان ممالک کے مقابلہ میں کووڈ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ہمارے ملک میں 11لاکھ کی آبادی میں کووڈ-19سے ہلاکتوں کی تعداد 95 ہے جبکہ فلپائن میں 7 ، نیپال میں 43 ، بنگلہ دیش میں 38 ، پاکستان میں 32 ، سری لنکا اور چین میں تین ، ویتنام میں 0.4 اور بھوٹان میں صفر ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.