واشنگٹن، 23 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے چار رکنی اتحاد کے دو اہم اراکین آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے آج یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کی میزبانی میں کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کے پہلے سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کی۔ جو بائیڈن نے جمعہ کو ایک آزاد ، کھلے ، خوشحال اور ہند۔ بحرالکاہل خطے کے ہدف کے حصول کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کااظہار کیا مسٹر مودی نے آج
اپنے امریکی دورے کے دوسرے دن پانچ اعلیٰ کاروباری نمائندوں سے ملاقات کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ اپنی پہلی سفارتی ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر نے تقریبا آدھے گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ٹویٹ کیا کہ مسٹر مودی نے مسٹر موریسن کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی جس کا مقصد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی اورعوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا اور مضبوط کرنا ہے۔