نئی دہلی، 12 نومبر (یواین آئی) کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے معاشی حالات کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پہلی بار معاشی مندی کی زد میں ہے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار معاشی مندی آئی ہے۔ مسٹر
مودی نے جو اقدامات کئے ہیں اس نے ہندوستان کی طاقت کو کمزوری میں تبدیل کردیا ہے‘‘۔
اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے ایک خبر کو بھی پوسٹ کیا جس میں کہا گیاہے کہ ریزرو بینک کے تخمینہ کے مطابق جولائی سے ستمبر میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 8.3 فیصد رہ جائے گی اور ملک تکنیکی طور پر کساد بازاری کی زد میں آجائے گا۔