the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 19 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک نئے مستقبل کے لیے تیار ملک کے طور پر ابھر رہا ہندوستان پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہے گجرات کے وڈودرا میں جمعرات کو نوجوانوں کے کیمپ سے ورچوول خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا "ہندوستان آج دنیا کی نئی امید ہے۔ ہم پوری انسانیت کو یوگا کا راستہ دکھا رہے ہیں، ہم آپ کو آیوروید کی طاقت سے متعارف کروا رہے ہیں۔ ہم ایک ایسی قوم کے طور پر ابھر رہے ہیں جو سافٹ ویئر سے خلا تک ایک نئے مستقبل کے منتظر ہیں‘‘۔
انہوں



نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کو مل کر ایسا ہندوستان بنانا ہے جو پوری انسانیت کو نئی سمت دے ۔ انہوں نے کہا، ’’ہم سب کو ایک ایسا نیا ہندوستان بنانے کا عہد کرنا ہوگا جو نئی سوچ اور پرانی ثقافت دونوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے، جس سے پوری نسل انسانی کو سمت ملے۔ کورونا دور کے بحران کے درمیان دنیا کو ویکسین اور دوائیں پہنچانے سے لے کر بکھرے ہوئے سپلائی چین کے درمیان ایک خود کفیل ہندوستان کی امید تک، عالمی بدامنی کے تنازعات کے درمیان امن کے لیے ایک قابل قوم کے کردار تک،ہندوستان دنیا کی امید کی کرن ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.