the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/17فروری(ایجنسی) ہندستان اور ایران نے آپسی تعاون کے 9معاہدوں پر آج دستخط کئے اور تصوف کے امن اور رواداری کے مشترکہ نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے دہشت گردی اور بنیاد پرستی پھیلانے والی طاقتوں کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے مابین آج یہاں حیدرآباد ہاوس میں ہوئی وفود کی سطح کی بات چیت میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے جن دستاویزات پر آج دستخط کئے ان میں ڈبل ٹیکسیشن اور ریونیو چوری سے بچنے، حوالگی معاہدے کے نفاذ کا دستاویز، روایتی طبی نظام، صحت اور طب، زراعت اور متعلقہ شعبے، ڈاک شعبہ میں تعاون اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے چھوٹ کے علاوہ چابہار منصوبہ کی شاہد بے ہستی



بندرگاہ کی لیز کو ہندستان کو دینے کا معاہدہ شامل ہے جس میں ہندستان کو 18مہینے تک اس بندرگاہ کو چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔


بعد میں مسٹر مودی نے اپنے پریس بیان میں کہاکہ ڈاکٹر روحانی کے دورہ سے ہندستان اور ایران کے تہذیب اور ثقافت کے ہزاروں برس پرانے تعلقات کی بنیاد پر مبنی ہمارے دوستانہ رشتوں میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2016میں ان کے تہران دورہ کے دوران دوطرفہ تعلقات کا ایجنڈہ اور روڈمیپ تیا ر ہوا تھا۔ اسے آگے آبڑھایا جارہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اور دو طرفہ توانائی شعبہ میں شراکت داری کو مضبوط کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.