the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی حقوق انسانی کمیشن ( این ایچ آر سی ) کے 28 ویں یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی جدوجہدآزادی اور اس کی تاریخ انسانی حقوق اور ہندوستان کے لیے انسانی حقوق کی اقدار کا ایک عظیم وسیلہ ہے انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے طورپر ، ایک سماج کے طورپر ہم نے ناانصافی – ظلم وزیادتی کے خلاف مزاحمت کی اور ہم نے صدیوں تک اپنے حقوق کے لیے لڑائی لڑی ۔ ایسے وقت میں جب کہ پوری دنیا پہلی جنگ عظیم کے تشدد سے متاثر تھی ، ہندوستان نے دنیا کو حقوق اور عد م تشدد کا راستہ دکھایا ۔ وزیراعظم نے گاندھی جی کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا باپوکو انسانی حقوق اور انسانی اقدار کی علامت کے طورپر دیکھتی



ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کئی مواقع پر جبکہ دنیا وہم یا تذبذب کا شکار تھی، ہندوستان انسانی حقوق کے تئیں پوری طرح پختہ اور حساس رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی حقوق کا تصور غریبوں کے وقارسے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب غریب سے غریب تر شخص کو حکومت کی اسکیموں میں برابر کی حصہ داری نہیں ملتی ، اس وقت حقوق کا سوال اٹھتا ہے۔ وزیر اعظم نے غریبوں کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک شخص تو کھلے میں رفع حاجت سے آزادی کے حصو ل کے بیت الخلاء حاصل ہوتا ہے تو اسے وقار حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح جب ایک غریب آدمی ، جو بینک میں داخل ہونے سے بھی ہچکتاتھا ، جن دھن کھاتہ کھلنے کے بعد اس کا وقار یقینی ہوا ہے۔اسی طرح روپے کارڈ ، اجولا گیس کنکشن اور خواتین کے لیے پکے مکانوں کے حقوق اس سمت میں اہم اقدام ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.