بوردو (فرانس)، 8اکتوبر (یو این آئی) ہندستان کو آج پہلا رافیل جنگی طیارہ مل گیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس موقع پر روایت کے مطابق شسترپوجا کی۔
مسٹر سنگھ نے رافیل طیارہ پر اوم لکھا اور طیارہ میں ’رکشا سوتر‘ باندھا۔ انہوں نے طیارہ پر ناریل، پھول وغیرہ چڑھائے اور طیارہ کے ٹائروں کے نیچے لیمو بھی رکھے۔
وزیر دفاع نے طیارہ بنانے والی داسو کمپنی کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر فرانس اور ہندستانی فضائیہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ مسٹر سنگھ نے اس
موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور ہندستانی فضائیہ کی تاریخ میں میل کا پتھر ہے۔ یہ تقریب ہندستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ ا س سے پہلے مسٹر سنگھ نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں سے بھی ملاقات کی۔
رافیل طیارہ پر 300کلومیٹر تک مار کرنے والی اسکیلپ اور میٹیور میزائل تعینات کی جاسکتی ہے۔ اس طیارہ میں نیوکلیائی بم لے جانے کی بھی صلاحیت ہے۔