: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پیرس، 23 اگست (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدرامانوئل میکرون نے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں اور ان کی ما لی امداد اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لئے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ۔مسٹر مودی یہاں فرانس کے دورے پر پہنچے، جہاں 24 اگست کو وہ جی -7 سمٹ میں بھی شرکت کریں گے ۔ مسٹر مودی اور مسٹر میکرون کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے القاعدہ، داعش، جیش محمد، لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے جنوبی ایشیا اورساحل خطے میں سرحد پار دہشت گردانہ
سرگرمیوں کو روکنے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا’’دونوں لیڈروں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی طرف سے تجویز کردہ عالمی کانفرنس کے جلد انعقاد کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا‘‘ ۔ مسٹر مودی نے اس سال جون میں مالدیپ کے دورے کے دوران پہلی مرتبہ دہشت گردی پر ایک عالمی کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی ۔ دونوں لیڈر نوڈل ایجنسیوں اور دونوں ممالک کی جانچ ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون کو آگے بڑھانے اور سخت گیری کو روکنے اور از سر نو لڑنے کے لئے نئی کوششوں کے آغاز پر بھی اتفاق کیا۔