کنپلا، یوگانڈہ /25جولائی(ایجنسی) "میک ان انڈیا" تیزی سے ہندستان کی پہچان بن رہا ہے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو یوگانڈہ کی راجدھانی کنپلا میں غیرمقیم ہندستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندستان مینوفیکچرنگ اور اسٹارٹ اپ کے عالمی مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ اب وہ دن دور نہیں جب افریقہ میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگ ہندستان میں بنے سامان خریدیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کاروں، اسمارٹ فون سمیت 'ہندستان میں تیار کردہ' کئی سامان اس وقت ان ممالک میں درآمد ہورہے ہیں جہاں سے کبھی ہندستان اپنے استعمال کے لئے درآمد کرتا تھا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیراعظم نے کہاکہ ہندستان ٹرین کی پٹریاں اور میٹرو ٹرین کے ڈبے بنا رہا ہے اور سیٹلائٹ تیار کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوریا کی اہم موبائل بنانے والی کمپنی سیمسنگ نے حال ہی میں راجدھانی سے ملحق نوئیڈا میں دنیا کا سب سے بڑا موبائل فون مینوفیکچرنگ پلانٹ کھولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار برسوں میں ہندستان میں گیارہ ہزار اسٹارٹ اپ رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ہندستان اسٹارٹ اپ ایک مرکز بن رہا ہے۔
مسٹر مودی نے یوگانڈہ اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ ہندستان کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ یوگانڈہ جیسے ممالک کے ساتھ ہندستان کا رشتہ آزادی کی لڑائی اور سخت محنت کا ہے۔