the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اقوام متحدہ /نئی دہلی، 24مارچ (یو این آئی) ہندستان نے یوکرین میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں روس کی طرف سے بدھ کو پیش کئے گئے ایک مسودہ کی قرارداد پرہوئی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
روس اور چین نے تجویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ہندستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ 13 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے حصہ نہیں لیا۔ اس کی وجہ سے قرارداد کا مسودہ منظور نہیں ہوسکا۔
روس کی طرف سے مسودہ قرارداد کو شام، شمالی کوریا اور بیلاروس کی طرف سے اسپانسر کیا گیا تھا۔ یہ اپنائے جانے میں ناکام رہا کیونکہ اسے منظور ہونے



کے لئے درکار نو مثبت ووٹ نہیں ملے۔
چین واحد ملک تھا جو روس کی تیارکردہ قرارداد کے حق میں دینے کے لئے تیار تھا۔ قرارداد میں روس کو یوکرین کے انسانی بحران کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہاکہ ماسکو کی قرارداد کے مسود ے میں جنگ بندی اور یوکرین میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اہم عنصر شامل تھے۔انہوں نے کونسل کے وفود پر سیاسی اسباب سے ووٹ دینے سے انکار کرنے کاالزام لگایا۔ روسی نمائندے نے یوکرین کو انسانی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کے بجائے انسانی مسئلہ پر سیاست کرنے پر امریکہ اور برطانیہ کی سخت تنقید کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.