نئی دہلی، 09 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ کورونا بحران کے باوجود، ہندوستان آج دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس کی معاشی شرح نمواعلیٰ ہے اور مہنگائی نرم ہے جبکہ امریکہ میں مہنگائی 40 سال اور برطانیہ میں 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے مسٹر مودی نے کہا کہ دنیا کے 19 ممالک میں جہاں یورو کرنسی چلتی ہے، وہاں بھی مہنگائی کی شرح ’تاریخی‘ طور پربلند ترین سطح پر ہےانہوں نے کہا کہ 2014-20 تک ہندوستان میں مہنگائی کی شرح چار سے پانچ فیصد کے درمیان تھی جبکہ اس سے
پہلے ترقی پسند اتحاد(یو پی اے) کی حکومت کے دور میں یہ دوہرے ہندسے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کو ایک سطح پر قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر مودی راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر تقریباً 11 گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دے رہے تھے۔
اس دوران کانگریس پر تیکھے تبصروں کی مخالفت کرتے ہوئے اس پارٹی کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ وزیراعظم کے جواب کے بعد ایوان نے صدر کے خطاب پر صوتی ووٹ سے اپوزیشن کی تمام 99 ترامیم مسترد کرتے ہوئے شکریہ کی تحریک کو منظور کر لیا۔