the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لیکر کئی دلت  تنظیموں نے ہندستان بند بلایا ہے۔بند کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کے خدشے کے مد نظر فوج اور نیم فیجی دستوں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔کیونکہ پنجاب میں دلت آبادی ہے۔ایسے میں یہاں بند کا سب سے زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔اس لئے ریاست کے تمام اسکولوں اور پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو بند رکھا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو شام 5 بجے سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔تاکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ کو بڑھاوا نہ ملے۔سی بی ایس ای نے ریاست میں آج ہونے والی



10ویں اور 12ویں کے امتحان رد کر دیا ہے۔دوسری جانب مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو لیکر پیر کو نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے والی ہے۔

بہار کے آرا میں سی پی آئی ایم ایل کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ایس سی ۔ایس ٹی ایکت میں بدلاؤ کی مخالفت میں بہار کے فاربسگنج اسٹیشن پر بھی ٹرین روکی گئی ہے۔

مغربی یوپی کے آگرہ ،سہارنپور،میرٹھ،باغپت میں ایس سی ۔ایس ٹی ایکٹ میں بدلاؤ کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کی خبریں ہیں۔آگرہ میں کچھ بائک جلانے کی خبریں اور سہارنپور میں بسوں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کیخبر ہے۔لکھنؤ میں فی الحال ماحول پر امن ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.