the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
باکو۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعلقات تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔  سوراج نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ ايلمار مامدیریوو کے ساتھ ملاقات كے بعد کل میڈیا سے بات چیت میں کہا’’ہندوستان قابل اعتماد، مضبوط، متحرک اور آپسی طور سے فائدہ مند شراکت بنانے کے لئے آذربائیجان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے‘‘۔

انہوں نے کہا، "میں نے وزیر خارجہ مامدیریوو کے ساتھ تفصیلی اور مثبت بات چیت کی ۔ ہم نے باہمی مفادات کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے اپنے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جو کہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔

وزیر خارجہ نے ہندوستان -آذربائیجان دو طرفہ تجارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2005 میں پانچ کروڑ امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2017 میں 46 کروڑ امریکی ڈالر ہو گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے اسے صلاحیت سے کم ہونے



کی بات پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے اسے آگے بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا، "ہم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ باکو-تبلیسی -سیهان (بی ٹی سی) تیل پائپ لائن کو بحیرہ روم بندرگاہ تک کھولنے کے بعد ہندوستانی تیل کمپنیاں خام تیل کی حقیقی مقدار خرید رہی ہیں‘‘۔ مذاکرات کے دوران، فریقین نے دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ عالمی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

 سوراج نے کہا’’ہم نے اس پر تبادلہ خیال کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام صورتوں اور توضیحات میں ایک عالمی بحران ہے، جس کے خلاف ’زیرو ٹالرینس‘ کے احساس کے ساتھ عالمی کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس میں دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنا، دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور مالیاتی چینلز میں رکاوٹ ڈالنے اور سرحد پار دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر روک لگانا شامل ہے۔ ہم نے موسمیاتی تبدیلی کی طرح دیگر عام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ٹھوس عالمی کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا‘‘۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.