the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کے ساتھ آسیان کے وزراء (ADGMIN) کی دوسری میٹنگ میں ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 کو منظوری دی گئی ہے۔
وزارت مواصلات نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ کل ورچوئل طورپر منعقدہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزیر مملکت برائے مواصلات دیوسنگھ چوہان اور میانمار کے ٹرانسپورٹ ومواصلات کے وزیر ایڈمرل ٹن آنگ سان نے کی۔ ہند-آسیان ڈیجیٹل ایکشن پلان 2022 چوری اور جعلی موبائل ہینڈ سیٹس کے استعمال سے نمٹنا، ملک بھر میں عوامی انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی نیٹ ورک انٹرفیس سسٹم کی تیاری، صلاحیت سازی اور اطلاعاتی ومواصلاتی ٹیکنالوجی کے اشتراک کے میدان میں ابھرتے ہوئے پہلوؤں پر معلومات، وغیرہ شامل ہیں۔ اس ایکشن پلان



سے اطلاعاتی ومواصلاتی ٹکنالوجی میں موجودہ اور مجوزہ پروجیکٹوں سے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت ملے گی۔
ADGMIN آسیان (ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز) کے دس ممالک - برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کے مواصلاتی وزراء کے سالانہ اجلاس کا فورم ہے۔ اس اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنر ممالک – آسٹریلیا، کناڈا، چین، یورپی یونین، ہندوستان، جاپان، جمہوریہ کوریا، نیوزی لینڈ، روس، برطانیہ اور امریکہ بھی شریک ہیں۔ ڈیجیٹل شمولیت اور انٹیگریشن کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اجلاس میں علاقائی ڈیجیٹل تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق مختلف متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.