نئی دہلی۔
24اگست:- ہندوستان اور ازبیکستان نے باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم اور وسیع بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دہلی میں ازبیک انڈیا ٹریڈنگ ہاوس کمپنی قائم کی ہے۔
کا مرس اور صنعت کی وزیر م نرملا سیتارمن اور
ازبیکستان کے خارجہ امور کے وزیر عبدالعزیز کا ملو ف، اور بیرونی تجارت کے وزیر علی یور غنی ایف نے کل دیر شام یہاں با ہمی میٹنگ کی جس میں ہندوستان اور ازبیکستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم اور وسیع کر نے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔