احمدآباد،24فروری(یواین آئی)ہندوستان اور امریکہ کےداعش کے خلاف لڑائی میں مشترکہ عزم کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج یہاں اعلان کیا کہ کل نئی دہلی میں ان کا ملک ہندوستان کو تین ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے مفاہمت نامے پر دستخط کرےگا۔
احمدآباد کے موٹیرا میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ میدان سردارپٹیل اسٹیڈیم میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔اسٹیج پر محترمہ ملینیا ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی بھی موجود تھے۔مسٹر ٹرمپ نے کہا،’’ہم دفاعی تعاون کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں گے،امریکہ ہندوستان کو دنیا کے سب سے زبردست اور بہترین فوجی آلات مہیا کرانا چاہتےہیں۔ہم ایسے جدید ہتھیار بناتے ہیں جو کوئی نہیں بناتا۔ہندوستان کے ساتھ ان کی خرید کی بات چل رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ کل ہمارے نمائندے تین ارب ڈالر سے زیادہ کے فروخت کے سودے پر دستخط کریں گے جن میں زیادہ تر فوجی ہیلی کاپٹر اور دیگر فوجی آلات شامل ہیں۔‘‘
انہوں نے ہندوستان د اور امریکہ کے درمیان تینوں افواج کی مشترکہ فوجی مشق
ٹائگر اینڈ ٹرائمف کا ذکر کیا ہےاور کہا کہ دونوں ملک اپنے شہریوں کو انتہا پسند داعش کے خطرے سے بچانے کےلئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا،ہندوستان اور امریکہ دہشت گردی کو روکنے اور دہشت کے نظریے سے لڑنے کےلئے ساتھ ساتھ کام کرنے کےلئےپرعزم ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کی زمین پر کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کےلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر مثبت طریقے سے کام کررہی ہے۔ان کے انتظامیہ میں اہم امریکی فوج کو خون کے پیاسے آئی ایس آئی ایس کے خلاف پوری طاقت سے لڑنے کی صلاحیت مہیا کرارہے ہیں۔آج کی تاریخ میں آئی ایس آئی ایس کا دبدبہ صد فیصد ختم ہوچکاہے۔اس کا سرغنہ البغدادی مارا جاچکا ہے۔
امریکی صدر اپنی تقریباً 20منٹ کی تقریر میں احمدآباد میں اپنے زبردست استقبال سے بےحد خوش نظر آئے۔انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی شخصیت اور کامیابیوں کا ذکر کیااور مانا کہ ہندوستان کا قد مسٹر مودی کی قیادت میں تیزی سے بڑھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس غیرمعمولی مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔آج کے بعد سے ہندوستان کا ہمارے دل میں ایک خاص مقام رہےگا۔