نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی بحریہ نے سنگاپور بحریہ کے ساتھ ’سب میرین ریکسیو اسپورٹ اینڈ کارپوریشن‘ شعبے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور سنگا پور وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین کے درمیان ورچوول طریقے سے ہوئے پانچویں مذاکرات کے بعد اس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ دونوں وزرائے دفاع نے ہندوستان۔ سنگاپور وزرائے خارجہ مذاکرات کے دوران دفاع کے شعبے میں کووڈ وبا کے باوجود مسلسل بڑھ رہے تعاون پر اطمینان ظاہر کیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے گزشتہ کئی برسوں سے دفاع سے
متعلق مختلف شعبوں میں چلے آرہے دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور اسے اور زیادہ جامع اور وسیع کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ انہوں نے
دفاعی ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے علاوہ نئے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے بعد، دونوں لیڈروں کی ورچوول موجودگی میں سب میرین ریسکیو اسپورٹ اینڈ کوآپریشن کے میدان میں ایک اہم معاہدے پر دستخظ کئے۔ میٹنگ میں سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار بھی موجود تھے۔
مسٹر سنگھ نے کورونا وبا سے نمٹنے میں سنگاپور کی مسلح افواج کے رول کی ستائش کی۔