the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی)ہندوستان اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے ٹو پلس ٹو مذاکرات کی آج یہاں افتتاحی میٹنگ ہوئی۔
وزیراعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر میں جاپان میں ہوئے 13ویں ہندوستان۔جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون میں مزیداضافہ کے لئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے ٹوپلس ٹو دائیلاگ کے سلسلے میں رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔
مذاکرات سے پہلے جاپانی اعلی وفد نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی۔
ابتدائی مذاکرات کی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس



جے شنکر نے ہندوستانی اعلی وفد کی قیادت کی جبکہ جاپانی وفد کی قیادت وہاں کےو زیرخارجہ ٹی موٹیگے اور وزیر دفاع تارو کونو نے کیا۔ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کا مقصد دونوں ممالک کو خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری کو اور مستحکم کرنے اور دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے لئے اسٹیج مہیا کرانا ہے۔
افتتاحی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے ہند۔بحرالکاہل علاقے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ہندوستان کی’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘اور جاپان کی ’فری اینڈ اوپن انڈو پیسیفک ویژن‘ کے تحت علاقے میں امن قائم رکھنے اور دونوں ممالک کے لوگوں کو بہتر مستقبل، ترقی اور خوشحالی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.