: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد اس عام انتخابات میں کم از کم 295 لوک سبھا سیٹیں جیت رہا ہے۔ مسٹر کھڑگے نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کے سر کردہ لیڈروں کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اتحاد لیڈروں سے موصول ہونے والی معلومات اور اس کی بنیاد پر کیے گئے تخمینے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈیا اتحاد 295 سے زیادہ سیٹیں جیتنا
یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد اس سے زیادہ سیٹیں جیت رہا ہے لیکن وہ 295 سے کم سیٹیں نہیں جیت رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی تقریب ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں سب سے اہم مسئلہ جو زیر بحث آیا وہ یہ تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دن کیا حکمت عملی اپنائی جائے۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔