the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کہا کہ مین لینڈ سے دور ملک کے اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات کا دفاع کرنے کے لیے دور دراز کے علاقوں تک فوجی طاقت بڑھانا ضروری ہے ممبئی کے مزگاوں ڈاکیارڈ میں بنائے گئے دو دیسی جنگی جہاز آئی این ایس سورت اور آئی این ایس ادے گری کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہاکہ اگر کوئی ملک مین لینڈ سے دور اپنے اقتصادی یا اسٹریٹجک مفادات کا دفاع کرنا چاہتا ہے، تو اسے مین لینڈ سے کافی دور تک کے علاقوں میں فوجی طاقت میں اضافہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کی بنیاد پر سمندر کے ساتھ ہمارا پرانا رشتہ رہا ہے۔ سمندر نے جہاں ایک طرف ہمیں قدرتی وسائل فراہم کر کے مالا مال کیا ہے وہیں دوسری طرف ہمیں دنیا سے جوڑنے کا کام بھی کیا ہے۔
اس معاملے میں بحریہ کے کردار کو اہم قرار دیتے



ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مضبوط، محفوظ اور خوشحال بننے کی طرف گامزن ہے، ایسے میں عالمی طاقت کے طور پر پہچان دلانے میں بحریہ کا کردار اہم ہوگا۔
دفاعی شعبے میں خود انحصاری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بحریہ پہلے ہی دیسی جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی تیاری میں سب سے آگے رہی ہے۔ پچھلے پانچ مالی برسوں میں بحریہ کے جدید کاری کے بجٹ کا دو تہائی سے زیادہ حصہ مقامی اشیاء کی خریداری پر خرچ کیا گیا ہے۔ بحریہ کے لیے آرڈر کئے گئے 41 بحری جہازوں اور آبدوزوں میں سے 39 ملک میں ہی بن رہے ہیں اور یہ 'خود انحصار ہندوستان' کے لیے بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فوجی سازوسامان کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ملک کو جہاز سازی کا ہب بنانے کی طرف بڑھنا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.