the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

مہنگائی نے ایک بار پھر عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اوایم سیز نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اچھاخاصا اضافہ کیا ہے۔ آج سے یعنی یکم مارچ 2024 سے، آپ کو کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے کے لئے اضافی رقم ادا کرناپڑےگا۔ اب صارفین کو 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کے لئے 25.50 روپئے مزید ادا کرنے ہوں گے۔
قیمت میں اضافے کے بعد 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1795 روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسرے بڑے شہروں میں بھی کمرشل سلنڈر مہنگے ہو گئے ہیں۔ اب یہ سلنڈر کولکتہ میں 1911 روپئے، ممبئی میں 1749 روپئے اور چنئی



میں 1960 روپئے میں دستیاب ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق فی الحال ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر پہلے جیسی قیمت پر دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ کمرشل اور گھریلو سلنڈر کی قیمتیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تبدیل ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایل پی جی سلنڈر کے علاوہ تیل کمپنیوں نے جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔اور اس سے پہلے مسلسل چار بار جیٹ فیول کی قیمت کم کی گئی تھی۔
تیل کمپنیوں نے جیٹ فیول کی قیمت میں تقریباً 624.37 روپئے فی کلو لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اے ٹی ایف کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.