the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،11 اکتوبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج چوتھے صنعتی انقلاب سے متعلق مرکز کےآغاز کے موقع پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی اور اس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ " انڈسٹری 4.0" کے اجزاء میں انسانی زندگی کے ماضی اور مستقبل کوبدل دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے آغاز نے مستقبل میں زبردست امکانات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ سان فرانسسکو ، ٹوکیو اور بیجنگ کے بعد یہ دنیا کا چوتھا مرکز ہے۔

انہوں نےکہا کہ آرٹیفیشئل انٹیلی جنس ، مشین لرننگ، انٹر نیٹ آف تھنگس، بلاک چین اور بِگ ڈیٹا سمیت ابھرتے ہوئے شعبے ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں اور ان سے ہندوستان کے شہریوں کی معیار زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔



وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان کے لئے یہ صرف صنعتی تبدیلی نہیں ہے، بلکہ ایک سماجی تبدیلی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت 4.0 میں یہ طاقت ہے کہ وہ ہندوستان میں مثبت تبدیلی لائے۔

وزیراعظم نے ذکر کیا کہ کس طرح سے ڈیجیٹل انڈیا کی تحریک نے ہندوستان کے گاؤوں میں ڈیٹا پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح سے مواصلات کی کثافت، انٹر نیٹ کوریج اور موبائل انٹرنیٹ سبسکرپشن میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہو اہے۔وزیراعظم نے ہندوستان میں مشترکہ خدمات مراکز کی تعداد میں تیزرفتار ترقی کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا بھر کے مقابلے میں موبائل ڈیٹا کی سب سے زیادہ کھپت ہوتی ہے اور ہندوستان ت ایک ایسا ملک ہے، جہاں پر انتہائی کم قیمت پر ڈیٹا دستیاب ہیں۔ اس تناظرمیں وزیراعظم نے ہندوستان کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور آدھار، یو پی آئی ، ای-این اے ایم اور جی ای ایم سمیت اس کے انٹرفیسیز کا بھی ذکر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.