میرٹھ، 23 اکتوبر (بھاشا) اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے ہفتہ کو کہا کہ "اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اترپردیش میں دلتوں کے بعد مسلمانوں کو سب سے زیادہ ناانصافی ہوئی-
انہوں نے میرٹھ سے 30 کلومیٹر دور کیٹھور میں منعقد ایک جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی-
ساتھ ہی اویسی نے کہا اس لیے
ضروری ہے کہ آپ اپنا ایک لیڈر منتخب کریں- ایک ڈنڈے، ایک جھنڈے کے نیچے رہو، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اویسی نے کہا ، "یادو کو اور دلت سبق حاصل کرو۔
ایک لاٹھی اور جھنڈے کے نیچے رہے کر وہ ہر محکمے اور دفتر میں نوکری پائے ہیں جبکہ مسلمانوں کے حصہ میں دنگے فساد ، جیل ، بربادی اور تباہی ہے- سنبھلو، خود کو بدلو-