پٹنہ 6 نومبر :- راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے ٹوائلٹ گھوٹالہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت والی بہار میں حکمران جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مخلوط حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ کی جے ڈی یو اور بی جے پی حکومت میں ہزاروں کروڑ روپے کے تین
بڑے گھوٹالے ہوئے ہیں۔
مسٹر یادو نے ایک بار پھر ٹوئٹ کے ذریعے وزیر اعلی نتیش کمار اور بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے لکھا- "بی جے پی کے ساتھ نتیش کمار کی حکومت کے سو دن۔
سرجن گھوٹالہ، ٹوائلٹ گھوٹالہ اور مہادلت وکاس مشن گھوٹالے کے طور پر ہزاروں کروڑ روپے کے تین بڑے گھوٹالے سامنے ہیں‘‘۔