the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

بنگال:بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے میں ملک میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اسٹیج سے گارنٹی دے رہا ہوں کہ اگلے 7 دنوں میں نہ صرف بنگال میں بلکہ پورے ملک میں سی اے اےنافذ ہو جائے گا۔ شانتنو ٹھاکر جنوبی 24 پرگنا کے کاکڈویپ میں ایک عوامی ریلی ست خطاب کر رہے تھے۔ شانتنو ٹھاکر بنگال کے بنگاؤں سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں۔
درحقیقت انہوں نے سی اے اے سے متعلق اپنے بیان میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو دہرایا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال امیت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سی اے اے کو نافذ کرے گی اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کے بیان کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی پر حملے کے طور پر دیکھا گیا کیونکہ ممتا بنرجی مسلسل سی اے اے کی مخالفت کر رہی ہیں۔

مرکزی وزیر شانتنو نے کہاکہ اس ریاست کی چیف منسٹر کہتی ہیں، اگر آپ کے پاس ووٹر کارڈ ہے، اگر آپ کے پاس آدھار ہے، تو آپ شہری ہیں۔ آپ ووٹ دے سکتے ہیں۔ آپ ووٹ دینے والے شہری



ہیں، لیکن یہاں میں نے سنا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ چیف منسٹرجواب دیں کہ ان لوگوں کو حق رائے دہی سے کیوں محروم رکھا گیا۔ ان تمام کا تعلق متوا برادری سے ہے۔ وہ بھارتیہ جن پارٹی کے حامی ہیں، اس لئے انہیں ووٹر کارڈ نہیں دیا جائے گا۔
گزشتہ سال مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کولکتہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی کی انتخابی مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس دوران، انہوں نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کی دفعات کو لاگو کرنے کے مرکز کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ اس سرزمین پرہندو پناہ گزینوں کا حق ہے۔ سی اے اے لاگو کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ 2026 میں بی جے پی بنگال میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، لیکن اس سے پہلے 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہیں۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے اور 2019 میں صدر سے منظوری ملنے کے فوراً بعد اس کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد حکومت نے اسے روک دیا تھا، لیکن حکومت اسے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے نافذ کرنا چاہتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.