ذرائع:
تلنگانہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ نے منگل کو ریاستی عہدیداروں سے کہا کہ وہ میدک حراستی موت کے ایک کیس کے سلسلے میں اپنا جوابی حلف نامہ داخل کریں۔
چیف جسٹس اجل بھویان اور جسٹس توکارام جی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پیر کو چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری ہوم، ڈی جی پی تلنگانہ، سپرنٹنڈنٹ آف
پولیس میدک، ڈی وائی ایس پی میدک اور ایس ایچ او میدک کو نوٹس جاری کیا تھا اور آج کی سماعت میں جوابی حلف نامہ طلب کیا تھا۔
آج کی سماعت میں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جے رام چندر راؤ، تلنگانہ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے،انہوں نے استدلال کیا کہ متوفی کی موت چوری کے معاملے میں اس سے پوچھ گچھ کی تاریخ کے 14 دن بعد ہوئی ہے اور اس طرح اسے حراستی موت نہیں کہا جاسکتا۔