ممبئی،16مارچ (یواین آئی)ممبئی میں اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔اس موقع پر پولیس اسٹیشن کی تھانیدار شبانہ شیخ بھی موجود تھیں بتایا جاتا ہے کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے خلاف زہر افشانی کی ہے اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے،ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہاکہ وسیم رضوی نے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے اور یہی سب ہے کہ سماج میں اشتعال انگیزی کرنے اور دوفرقوں میں تفرقہ ڈالنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے۔
وسیم رضوی کی مذموم و جاہلانہ بیان کے خلاف ممبئی کے مشترکہ مکتبہ فکر کے محاذ نے کی کمشنر سے ملاقات ، ساتھ ہی ساتھ ڈونگری پولیس سٹیشن میں کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
اس سے قبل تمام
ہی مکاتبِ فکر کے مشترکہ محاذ نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولھے سے ۱۵ مارچ کو ملاقات کی۔وسیم رضوی کی گستاخی کے متعلق گفتگو کی۔کافی تفصیلی گفتگو کے بعد وفد نے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ مشترکہ محاذ میں فرید شیخ(امن کمیٹی)،حافظ سید اطہر (رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ)،مولانا اعجاز کشمیری(امام و خطیب ہانڈی والا مسجد)،ظاہر عباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ)،عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،جاوید شروف ()،ابراہیم تائی، سرفراز آرزو (مدیر روزنامہ ہندوستان)،شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،محمد روحِ ظفر،عبدالجلیل انصاری،محمد سراج،عطاءاللہ،مولانا خلیل الرحمٰن نوری،صفدر کرمالی،نبی اختر قریشی وغیرہ شریک رہے۔