نئی دہلی،21دسمبر:-مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی پٹیالہ ہاؤس واقع خصوصی عدالت نے آج 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر اے راجہ اور دروڑ منیتر کشگم (ڈی ایم کے )لیڈر کنی موجھی سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا
ہے۔
عدالت نے 2010 کے اس معاملے پر اپنا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ اپنا معاملہ ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔
اس معاملے میں راجہ اور کئی دیگر ملزمین تھے۔