ذرائع:
حیدرآباد۔تلنگانہ اور پڑوسی ریاستوں میں روز بروزسردی میں اضافہ ہورہاہے۔ شمال مشرق سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے ریاست میں گزشتہ دس دنوں سے رات کے درجہ حرارت میں زبردست کمی آرہی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی رات کئی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر گیا۔سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد اسمبلی حلقے کےکوہیرمیں 7.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔جبکہ کومورم بھیم آصف آباد ضلع میں 8.5، بھیل میں 9.2، بازار ہتونور میں 9.3، پوچیرا میں 9.5 اور پیمبی میں 9.9 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
لیکن شمالی تلنگانہ کے ضلع میں سردی کی شدت زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا
ہے کہ شمال اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے سردی کا اثر زیادہ ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دھند اورشبنم بھی بہت زیادہ جمع ہورہی ہے۔اورصبح 9 بجے تک دھندچھارہی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ریاست بھر میں دن کا اوسط درجہ حرارت 25-30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جارہاہے۔
سنگاریڈی ضلع میں پیر کی صبح شدید دھند اورشبنم دیکھی گئی۔ ناندیڑ-آکولہ قومی شاہراہ 161 پوری طرح سے دھند میں گھری ہوئی ہے۔ صبح 10 بجے کے بعد بھی سڑک پر دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہ پر گاڑیاں نظر نہ آنے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ہنگامی حالات میں بعض ڈرائیور روشنی کے ساتھ آہستہ گاڑی چلا رہے ہیں۔ اور حیدرآباد شہرمیں بھی سردی اتنی ہی شدید ہے۔