سری نگر، یکم جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ماڈل ٹاون سوپور میں بدھ کی صبح جنگجوؤں کی طرف سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ناکہ پارٹی پر کئے گئے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر ایک عام شہری کی بھی لاش ملی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں نے بدھ کی صبح ماڈل ٹاون سوپور میں سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ
زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر زخمی اہلکاروں کو خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت دیپ چند ورما کے طور پر کی گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 0926