: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض/30اکتوبر(ایجنسی) سعودی مملکت میں خواتین پرعائد پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ مہینہ خواتین کو ڈرائیونگ کی آزادی دینے کے فیصلہ کے بعد اب انہیں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کےمواقع بھی فراہم کئے جارہےہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کو اسپورٹس اسٹیڈیم میں داخلےکی اجازت نہیں تھی لیکن آئندہ سال سے سعودی خواتین اسٹیڈیم میں جا کر کھیلوں سے لطف اندوز بھی
ہوسکیں گی۔
سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا گیا کہ عوام میں سراہے جانے والے یہ فیصلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے منصوبے کا حصہ ہیں جس کے تحت ملک میں کئی طرح کی اصلاحات کی جا رہی ہیں اور جن میں خواتین پر عائد متعدد پابندیوں کو بھی ختم کیا جارہاہے۔ اس سلسلے میں ریاض، جدہ اور دمام کے تین اسٹیڈیمز جو پہلے صرف مردوں کے لئے مخصوص تھے اب خواتین بھی وہاں کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گی۔