the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں تقریبا آٹھ فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس سے ایک مہینے میں اس کے تقریباًدو گنے دام ہوگئے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت آج سے 7.48 فیصد بڑھ کر 41992.81 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہاں اس کی قیمت 39069.87 روپے فی کلو لیٹر تھی۔
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت کا جائزہ ہر پندرہ دن میں لیا جاتا ہے۔ یکم جون سے اس کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ممبئی میں اس کی قیمت میں 98.38 فیصد، چنئی میں 96.22 فیصد، دہلی میں 95.78 فیصد اور کولکتہ میں 76.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایئر لائنس کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40



فیصد ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے ان پر مالی دباؤ بڑھے گا۔ ایئر لائنز طویل عرصے سے اسے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ہوائی جہاز کے ایندھن کو بھی جی ایس ٹی سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس پر مرکزی حکومت پرانے نظام کے تحت ایکسائز اور ریاستی حکومتیں ویٹ نافذ لگاتی ہیں۔
کولکتہ میں ہوائی جہاز کا ایندھن آج 5.86 فیصد، ممبئی میں 7.81 فیصد اور چنئی میں 7.69 فیصد مہنگا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت (فی کلو لیٹر میں)
میٹروشہر -------------- پہلے ---------------- اب
دہلی -------------- 39069.87 ---------- 41992.81
کولکتہ ----------- 44024.10 ---------- 46024.10
ممبئی --------------- 38565.06 ---------- 41575.94
چنئی -------------- 40239.63 ---------- 43332.53
یو این آئی۔ این یو۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.